پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کا قرض واپس کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ادائیگی کی تصدیق کر دی ہے۔
ہفتے کو اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان نے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔ مزید ڈیڑھ ارب ڈالر 23 اپریل کو ادا کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ قرض کی ادائیگی سے ملکی ڈالر ذخائر پر اثر نہیں پڑے گا۔ بیرونی ادائیگی کا انتظام مکمل ہے۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ ادائیگیوں کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر مستحکم رہیں گے۔ مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مالی مسائل کے باوجود اپنی عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔















