پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی، عالمی مارکیٹ کے اثرات۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں، جہاں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70.04 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ جیٹ فیول کی قیمت میں 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 399.72 روپے سے کم ہو کر 299.32 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت 494.71 روپے سے کم ہو کر 471.01 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔















