عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 34 ڈالر 55 سینٹ کی نمایاں کم
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں 34 ڈالر 55 سینٹ کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 84 ڈالر 45 سینٹ پر آ گئی ہے۔ یہ مجموعی طور پر تقریباً 30 فیصد کمی ہے۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 26 ڈالر 87 سینٹ کی کمی ہوئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر اس کی قیمت میں 23 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ عالمی اقتصادی حالات اور جنگ بندی کے بعد تیل کی قیمتوں میں یہ بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔














