سہیل آفریدی کا عمران خان کی ملاقات تک ہر جمعرات اڈیالا جیل جانے کا اعلان

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات تک ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات تک ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جائیں گے۔ پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں چاہتے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان ناحق قید ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کریں گے اور پرامن رہیں گے، لیکن اپنا حق کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہیں گے اور کسی کو موقع نہیں دیں گے کہ وہ ہم پر گولیاں چلائیں۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ وہ عمران خان سے ملاقات تک ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جائیں گے تاکہ ان کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں