خیبرپختونخوا میں نیا ضلع پہاڑ پور قائم، انتظامی تبدیلیاں شروع۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا حکم جاری کر دیا، جس سے صوبے میں ایک نیا ضلع شامل ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے، جس میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ شامل ہیں۔ یہ علاقہ پہلے سب ڈویژن کے طور پر موجود تھا۔
سرکاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بنانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے 39ویں اجلاس میں 2 اکتوبر 2025 کو کیا گیا تھا، جو اب باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، ضلع پہاڑ پور کا صدر مقام بھی پہاڑ پور ہی ہوگا۔ اس حکومتی اقدام کے بعد انتظامی ڈھانچے کی از سرنو تشکیل کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
مقامی سطح پر گورننس اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کی توقع ہے، اور اہل علاقہ نے اس فیصلے کو سراہا ہے۔















