کیا فراح خان کی یوٹیوب کمائی فلمی کیریئر سے زیادہ ہے؟

فرح خان کی یوٹیوب سے آمدنی ان کے فلمی کیرئیر کی کمائی سے زیادہ ثابت ہوئی، جس کا آغاز بچوں کے اخراجات کے باعث کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کی مشہور ہدایت کارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی ان کے فلمی کیرئیر کی کمائی سے زیادہ ہے۔

فرح خان، جو ‘میں ہوں نہ’ اور ‘اوم شانتی اوم’ جیسی فلموں کی ہدایتکارہ ہیں، نے 2024 میں یوٹیوب پر وی لاگنگ کا آغاز کیا۔ ان کے وی لاگز میں باورچی دلیپ اور بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ کھانا پکانے کے دلچسپ ویڈیوز شامل ہیں جو بہت مقبول ہو چکے ہیں۔

فرح خان نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب وی لاگنگ اپنے بچوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے شروع کی تھی۔ ان کے تین بچے یونیورسٹی میں ہیں جس کی وجہ سے انہیں اضافی آمدنی کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینل کے ذریعے انہیں کسی پروڈکشن ہاؤس یا او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

فرح خان کا یوٹیوب چینل کامیاب رہا ہے، ان کے 3 ملین سبسکرائبرز اور 4.5 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں