علی بابا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، لائسنس جاری

علی بابا نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے نان بینکنگ لائسنس حاصل کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی بابا کی پاکستان میں سرمایہ کاری، لائسنس جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دنیا کی معروف ای کامرس کمپنی علی بابا نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے علی بابا کی ذیلی کمپنی میسرز کوکو ٹیک کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔

کوکو ٹیک پاکستان میں بائے ناؤ پے لیٹر کی خدمات فراہم کرے گی، جس کے ذریعے صارفین آسان قسطوں پر خریداری کر سکیں گے۔ علی بابا پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرے گی۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑی صارف مارکیٹ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہے۔ اس سے نوجوانوں اور چھوٹے کاروباروں کو مالی سہولیات ملیں گی۔

واضح رہے کہ علی بابا کی شمولیت سے پاکستان کے مالیاتی اور ڈیجیٹل شعبے میں جدت اور مقابلہ بڑھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں