شرمیلا فاروقی نے پارلیمنٹ لاجز کی خراب حالت پر سی ڈی اے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سیکیورٹی و صفائی کی بہتری کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پارلیمنٹ لاجز کی حالت زار پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاجز کی حالت ایسی ہے جیسے جیل میں ہوں، جبکہ کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود سی ڈی اے کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاجز میں غیر متعلقہ افراد کی بھرمار ہے اور سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خدشات ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ اگر ان جیسی خاتون لاجز میں گھبرا سکتی ہیں تو دیگر خواتین کا کیا حال ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صفائی کے کام میں بہتری لائی جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ فنڈز کی ادائیگی کے بعد مینٹیننس کا کام ہوگا اور آئی جی اسلام آباد سے سیکیورٹی کے معاملے پر بات کی جائے گی۔ چیرمین کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے کو صفائی کے معاملے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔














