امریکی نائب صدر کا خصوصی طیارہ ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچا، مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود نظر انداز کیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران سے جنگ بندی مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے امریکی نائب صدر کا خصوصی طیارہ اعلان کردہ وقت سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچا۔
امریکی وفد کو صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن پرواز کی آمد میں تاخیر ہوئی۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارے کو ایک اسٹاپ اوور کرتے ہوئے امریکا سے 15 گھنٹے میں منزل پر پہنچنا تھا۔
طیارہ پاکستانی وقت شام 5:47 اور امریکی وقت صبح 8:47 بجے میری لینڈ کے کیمپ اسپرنگ بیس سے روانہ ہوا۔ سی 32 اے طیارہ 14 گھنٹے 20 منٹ کا سفر طے کرکے اسلام آباد پہنچا، اس دوران طیارے نے ڈھائی گھنٹے پیرس میں قیام بھی کیا۔
طیارے نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کی فضائی حدود کو نظر انداز کیا اور جارجیا، آذربائیجان اور ترکمانستان سمرقند سے ہوتے ہوئے تاجکستان پہنچا۔ افغانستان کی طویل فضائی حدود کو نظر انداز کرتے ہوئے طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
یاد رہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں امریکی طیارے کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور طیارے نے 10:33 بجے نورخان ائیربیس پر لینڈ کیا۔












