پاکستان کی ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ، مارچ 2026 میں 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ کامیاب سفارتکاری اور معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ مارچ 2026 میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو فروری کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026 کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو سالانہ بنیاد پر 8 فیصد زیادہ ہیں۔
خرم شہزاد نے توقع ظاہر کی کہ مالی سال 2026 میں ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ عالمی حالات کے باوجود ترسیلات زر میں استحکام ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ریکارڈ ترسیلات زر حکومت پر اعتماد کی نشاندہی کرتی ہیں۔ پاکستان ایک بااعتماد اور مضبوط معاشی قوت بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ ترسیلات زر کا اضافہ ملکی معیشت کے استحکام اور عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ یہ پاکستانی معیشت کے لئے ایک اہم ذریعہ ہیں جس سے ملک کی مالی حالت مضبوط ہو رہی ہے۔















