ایران جنگ بندی کے لیے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا۔ برطانوی اخبار

ٹرمپ ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ، ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان پر دباؤ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف سخت بیانات دیتے رہے جبکہ امریکا عارضی جنگ بندی کی کوشش کر رہا تھا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہی تھی کہ وہ ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرے تاکہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکے۔

پاکستان نے ایران کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بیک چینل سفارتی کوششوں سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان ہوا۔

ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ امریکی شرائط نہ ماننے پر تہذیب تباہ کی جائے گی۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرمپ جنگ بندی کے خواہاں تھے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی مذاکرات جمعہ کو اسلام آباد میں ہوں گے اور سیز فائر کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سفارت کاری کو موقع دینے کی اپیل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں