حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کی یقین دہانی کروا دی

آئی ایم ایف کو حکومت نے یقین دلایا ہے کہ دسمبر 2026ء تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کیے جائیں گے، اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کی جائیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف، سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے پر حکومت کی یقین دہانی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کو اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026ء تک پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بینکوں کو سرکاری افسران کے اثاثوں تک رسائی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے جمع کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام بنایا جائے گا۔ لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے عالمی معاہدوں میں بہتری کا پلان ہے۔ منجمد، ریکور شدہ اور واپس لائے گئے اثاثوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔ ایسٹ ریکوری اور منیجمنٹ یونٹس کو مضبوط بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر اثاثہ جات جمع کروانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنائے گا۔ کرپشن کے خطرات کم کرنے کے لیے 10 بڑے محکموں کی نشاندہی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشکوک مالی ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے معیار اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ کرپشن کے خلاف ایکشن پلان اکتوبر 2026ء تک تیار ہوگا۔

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت ہر 6 ماہ بعد اصلاحات کی رپورٹ جاری کرے گی۔ نیب کو مزید خودمختاری دی جائے گی۔ نیب اس سال کرپشن سے متعلق نیشنل رسک اسیسمنٹ کرے گا۔ اینٹی منی لانڈرنگ، کاوٴنٹر ٹیرر فنانسنگ اتھارٹی کے تحت ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے نیب چیئرمین کی تعیناتی کا طریقہ کار بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے نیب چیئرمین کی تقرری کے لیے اپوزیشن کی نمائندگی سمیت کمیشن قائم کرنے پر زور دیا ہے۔ نیب کے قواعد اور کارکردگی رپورٹ عوام کے لیے جاری کی جائیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں