مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم سبسڈی کے نفاذ کا اعلان کیا، مشکل وقت میں عوام کو یقین دہانی دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، پیٹرولیم سبسڈی کے نفاذ کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نفاذ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، جہاں عوامی ریلیف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر موجود ہیں اور سبسڈی کی فراہمی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سبسڈی کا عملی آغاز ہفتے سے ہوا ہے۔

وزیراعظم نے مسافر بسوں، منی بسوں، ٹرکوں اور وینوں کے لیے ماہانہ سبسڈی کا اعلان کیا ہے، جو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کی ہے اور پاکستان ریلوے کی جانب سے بھی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں