متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی واپسی، دفتر خارجہ نے گمراہ کن پروپیگنڈا مستردکردیا

پاکستان نے یو اے ای کو مالی ذخائر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دفتر خارجہ نے تبصرے مسترد کر دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، یو اے ای کو ذخائر واپس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق تبصرے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد ہیں۔ یو اے ای کے ذخائر اسٹیٹ بینک میں دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ تھے اور حکومت پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر واپس کر رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ذخائر کی واپسی معمول کی مالیاتی کارروائی ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، دو طرفہ تجارت اور دفاع میں تعاون جاری ہے۔

حکومت رواں ماہ 3.5 ارب ڈالر کے دو بڑے بیرونی قرضے واپس کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 17 اپریل کو 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس 6 فیصد سود سمیت واپس کیے جائیں گے۔ 8 اپریل کو یورو بانڈ کی مدت پوری ہونے پر 1.3 ارب ڈالر بھی ادا کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں