ایل ای ڈی لائٹس سے بجلی کی بچت میں اضافہ

ایل ای ڈی لائٹس بجلی کے بل میں نمایاں کمی لاتی ہیں، روایتی بلبوں کے مقابلے میں زیادہ عمر اور کم حرارت پیدا کرتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لائٹ ایمیٹنگ ڈائیڈس (ایل ای ڈی) لائٹس نے بجلی کی بچت کے حوالے سے پرانے روایتی بلبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایل ای ڈی لائٹس کم بجلی خرچ کرتی ہیں اور ان سے بجلی کے بل میں نمایاں کمی آتی ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایک روایتی بلب کے مقابلے میں ایل ای ڈی بلب کا سالانہ بل کم ہوتا ہے۔ روایتی بلب کے مقابلے میں، ایل ای ڈی بلب سے سالانہ تقریباً ڈیڑھ ہزار روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

ایل ای ڈی بلب کی عمر زیادہ ہوتی ہے اور یہ پرانے بلبوں کے مقابلے میں کم حرارت پیدا کرتے ہیں، جس سے بجلی کے استعمال میں بھی کمی آتی ہے۔

مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، ٹیوب لائٹس کے مقابلے میں ایل ای ڈی لائٹس 45 فیصد زیادہ بچت کرتی ہیں اور زیادہ دیر تک چلتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں