گوگل اسسٹنٹ کو مارچ 2026 میں مکمل طور پر ریٹائر کرنے کا اعلان

گوگل اسسٹنٹ مارچ 2026 میں ختم ہوگا، جیمنائی لے گا جگہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مشہور سروس گوگل اسسٹنٹ مارچ 2026 میں مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ گوگل کی جانب سے یہ فیصلہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس نئے چیٹ بوٹ، جیمنائی کے متعارف ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

گوگل نے 2025 کے آغاز میں کہا تھا کہ وہ گوگل اسسٹنٹ کو ریٹائر کر کے جیمنائی کو اس کی جگہ دے گا۔ اینڈرائیڈ فونز، اینڈرائیڈ آٹو، گوگل ٹی وی اور دیگر سروسز میں گوگل اسسٹنٹ موجود نہیں ہوگا اور صارفین کو جیمنائی کو اپنانا ہوگا۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کے اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ فورم میں ایک بینر میسج کے مطابق گوگل اسسٹنٹ صرف مارچ 2026 تک دستیاب ہوگا، حالانکہ اس کی حتمی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

گوگل اسسٹنٹ کی جگہ جیمنائی کو متعارف کرانا حیران کن نہیں ہے کیونکہ کمپنی نے پکسل 9 اسمارٹ فون میں جیمنائی کو ڈیفالٹ ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر شامل کیا تھا۔ گوگل کی جانب سے جیمنائی کو مختلف ایپس میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ صارفین کو گوگل اسسٹنٹ کی کمی محسوس نہ ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں