آئی ایم ایف کا نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اصرار

آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد کی تاکید کی، ٹیرف نظام میں اصلاحات اور شفافیت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیرف نظام کو سادہ بنانے کی اصلاحات جاری رکھی جائیں، نیشنل ٹیرف کمیشن کا بیرونی مشیروں پر انحصار کم کرنا ضروری ہے اور لابنگ گروپوں کے اثرورسوخ کو محدود کیا جانا چاہیے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے، ادارے کی ساکھ کو بہتر بنایا جائے اور بیرونی اثر و رسوخ کو کم کیا جائے۔ رینٹ اسکینگ کے رجحانات کو کم کریں اور شفافیت میں اضافہ کریں۔

آئی ایم ایف کے مطابق کسٹم کے نفاذ کا کمزور نظام ٹیرف اصلاحات کے اثرات کو کمزور کر رہا ہے، کسٹم میں خامیاں دور کی جائیں، سیکشن 18اے ففتھ شیڈول ختم کیا جائے اور کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 19کے تحت چھوٹ کے استعمال کو محدود کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں