ٹرمپ کا اہم بیان، امریکا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، جبکہ ان کے بقول ایران جنگ ہار رہا ہے اور معاہدے کے لیے دباؤ میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر ٹرمپ کا ایران جنگ پر اہم خطاب آج، قوم کی نظریں مرکوز

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا۔ انہوں نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ ہار رہا ہے اور معاہدہ کرنے کی بھیک مانگ رہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکا کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن یہ ہدف تقریباً حاصل کر چکا ہے اور اسی لیے کارروائی اپنے اختتامی مرحلے میں ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران اب مؤثر مزاحمت نہیں کر پا رہا۔ ان کے بقول ایرانی دفاعی اور جنگی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ پہلے کی طرح جواب نہیں دے رہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے اور صورتحال مختلف ہو گئی ہے۔ ان کا مقصد ایٹم بم کی روک تھام تھا، نہ کہ رجیم چینج۔

ٹرمپ نے یورپی ممالک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس یا دیگر ممالک چاہیں تو آبنائے ہرمز سے تیل لے سکتے ہیں، انہیں اپنا دفاع خود کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپوزیشن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بادشاہ ہونے کا الزام دیا جاتا ہے جبکہ وہ بارڈر کھلا رکھنا چاہتے ہیں اور کرمنلز کو امریکا میں داخل ہونے دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کی عسکری صلاحیت مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ اگر حالات بنے تو مکمل اختتام سے پہلے کسی معاہدے کا امکان بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی نے خطے کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ ٹرمپ کا تازہ بیان اسی تناظر میں فوجی دباؤ اور ممکنہ سفارتی راستے دونوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں