علی ظفر نے ہتکِ عزت کیس جیت لیا، میشا شفیع پر 50 لاکھ ہرجانہ عائد۔ سوشل میڈیا پر مختلف آراء۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کی عدالت نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کے درمیان طویل عرصے سے جاری ہتکِ عزت کیس میں علی ظفر کے مؤقف کو درست قرار دے دیا۔
عدالت نے میشا شفیع پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کیا ہے۔ یہ مقدمہ اُس وقت سامنے آیا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے، جس پر علی ظفر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے میشا شفیع کے سوشل میڈیا پر بیانات دینے پر پابندی برقرار رکھی تھی اور اس کے خاتمے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
اس فیصلے کے بعد عدالتی معاملہ دوبارہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ عدالتِ عالیہ نے اظہارِ رائے کو کسی کی عزت کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔















