صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس میں صوبوں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کی اور کفایت شعاری اقدامات پر زور دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت کی زیر صدارت قومی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران صوبوں نے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت کی۔ صوبائی حکومتوں نے وفاق کو لاک ڈاؤن نہ لگانے کی سفارش کر دی۔
قومی قیادت نے کفایت شعاری اقدامات کو مزید سخت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ توانائی اور ایندھن کی بچت کے لیے پہلے سے طے شدہ اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ بھی ہوا۔
شرکا نے وسائل کے محتاط استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبوں کو 254 ارب روپے کے ریلیف پیکج میں حصہ ڈالنے کی تلقین کی گئی۔
واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی توانائی بچت، اخراجات میں کمی اور ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ یہ اجلاس وفاق اور صوبوں کے درمیان آئندہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔











