وزارت خزانہ: آئندہ برسوں میں قرضوں کا تناسب کم ہونے کا امکان

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مالی سال 28-2026 کے دوران قرضوں کا تناسب 60.8 فیصد پر آنے کا تخمینہ، معیشت میں سست روی کو خطرہ قرار دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت خزانہ نے مالی سال 28-2026 کے لئے قرضوں کے استحکام پر تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ تین برسوں میں قرضوں کا تناسب 70.8 فیصد سے کم ہو کر 60.8 فیصد پر آجائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 سے 2028 تک قرض مستحکم رہنے کی توقع ہے۔ پچھلے سال مارک اپ ادائیگیوں میں 888 ارب روپے کی بچت ہوئی جبکہ قرضوں سے متعلق خطرات اور چیلنجز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی سست روی کو قرضوں کی پائیداری کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ایکسچینج ریٹ اور سود کی شرح میں تبدیلی قرض کا بوجھ بڑھا سکتی ہیں۔

فلوٹنگ ریٹ پر 80 فیصد قرض ہونے کی وجہ سے شرح سود کا خطرہ برقرار ہے، جبکہ ملک کے ذمہ واجب الادا بیرونی قرضے مجموعی قرض کا 32.3 فیصد ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں