چار ملکی وزائے خارجہ کا اجلاس شروع، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر غور

اسلام آباد میں چار ملکی سفارتی اجلاس، مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر غور کیلئے وزرائے خارجہ شامل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، چار ملکی سفارتی اجلاس مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر غور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر مشاورت کے لئےاسلام آباد میں اتوار کے روز ایک اہم چار ملکی سفارتی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔

شریک ممالک خطے میں بڑھتی ہوئی تناؤ کی کیفیت پر مشترکہ مؤقف اپنانے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں جنگی خطرات اور سفارتی دباؤ بڑھ رہے ہیں۔ اجلاس میں امن، استحکام اور کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ راستوں پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

اس سفارتی رابطے کو خطے کی بدلتی صورتحال میں اہم پیش رفت کہا جا رہا ہے۔ چار بڑے مسلم ممالک کی مشترکہ مشاورت سے آئندہ سفارتی حکمت عملی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث کئی ممالک متحرک سفارتی رابطے کر رہے ہیں۔ پاکستان بھی ابتدا ہی سے کشیدگی کم کرنے اور سیاسی حل پر زور دے رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں