پاکستان، ایشین والی بال کپ میں شرکت مشکوک

پاکستان کی ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 میں شرکت مشکوک ہے، این او سی جاری نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان، ایشین والی بال کپ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی پہلے ایشین والی بال کنفیڈریشن مینز کپ 2026 میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ حکومت پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں ہوسکا۔ یہ ایونٹ احمد آباد، بھارت میں 20 سے 28 جون تک کھیلا جائے گا اور عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی والی بال فیڈریشن کو وزارت خارجہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اجازت نامہ نہیں مل سکا ہے۔ پاکستان کو 30 مارچ تک اپنی شرکت کی تصدیق کرنی ہے تاکہ وہ ایونٹ میں شامل ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں قومی والی بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان کم ہے۔ اے وی سی مینز کپ میں میزبان بھارت، آسٹریلیا، بحرین، انڈونیشیا، قازقستان، کوریا، نیوزی لینڈ، عمان، قطر، چائنیز تائپے اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

یہ ایونٹ عالمی والی بال چیمپین شپ میں شرکت کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ فاتح ٹیم اگست میں منعقد ہونے والی عالمی چیمپین شپ میں شامل ہو گی۔

واضح رہے کہ اے وی سی ویمنز کپ 2026 کینڈن، فلپائن میں 6 سے 14 جون تک منعقد ہوگا جس میں میزبان فلپائن سمیت آسٹریلیا، ہانگ کانگ، چین اور دیگر ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں