پاکستان نے ایران کو چاول، سمندری خوراک اور فارماسیوٹیکل مصنوعات سمیت متعدد اشیاء برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستان نے ایران کو چاول، سمندری خوراک اور فارماسیوٹیکل مصنوعات سمیت متعدد اشیاء برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایران کے راستے برآمدات کے لیے بینک گارنٹی اور لیٹر آف کریڈٹ کی شرط سے عارضی استثنیٰ دیا ہے۔
وزارت تجارت کے اعلامیے کے مطابق ایران، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ممالک کو زمینی راستے سے برآمدات کی اجازت دی گئی ہے، جن میں چاول، سمندری خوراک، آلو، گوشت، پیاز، مکئی اور پھل شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ضوابط سے جزوی استثنیٰ دیا گیا ہے، لیکن برآمدی آمدن مقررہ مدت میں واپس لانے کی شرط برقرار ہے۔ یہ اقدام خطے میں تجارتی روابط مضبوط کرے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے مطابق یہ خصوصی رعایت 3 ماہ کے لیے دی گئی ہے، جو 24 مارچ سے 21 جون 2026 تک نافذالعمل ہوگی۔















