شہباز کرے پرواز، وزیراعظم کا بحرین اور لندن کے دورے کا امکان
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 26 سے 29 نومبر تک بحرین اور لندن کے مختصر دورے کا اعلان کیا ہے۔ ان دوروں کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانا اور اہم معاملات پر بات چیت کرنا ہوگا۔
وزیراعظم کے ان دوروں کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مزید فعال بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد بیرون ملک پاکستان کے مفادات کا تحفظ اور ترقی کے مواقع تلاش کرنا ہے۔















