علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی تبدیلی نہیں ہو رہی، کوٹہ سسٹم کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے واضح کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو رہی۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ پاکستان 90 فیصد پیٹرولیم مصنوعات خلیجی ممالک سے درآمد کرتا ہے۔ حکومت نے پیٹرول پر کوٹہ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکومت کے فیصلوں کے تحت ملک کے پاس 26 دن کا پیٹرول اسٹاک موجود ہے۔ اس سے قبل یہ خبر تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافہ عوام کو متاثر کر سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نئی قیمتوں کے تعین کی ورکنگ تیار کر رہی ہے، جو وزیر اعظم کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی۔ اس کے بعد قیمتوں کا حتمی اعلان ہوگا۔
یاد رہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی بلند شرح کے باعث ممکنہ اضافے کی خبروں نے عوامی حلقوں میں بے چینی پیدا کر دی تھی۔














