ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو نئے سٹریٹجک مرحلے میں لے جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے تاریخی اور اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو ایک نئے سٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ بدلتے عالمی حالات اور خطے کے نئے تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط اور مربوط کرنے کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔
ڈاکٹر لاریجانی کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سکیورٹی، سرحدی انتظام، انسداد دہشت گردی، معاشی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر جامع بات چیت کریں گے۔













