اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اے ٹی پی چیلنجر کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ٹی پی چیلنجر کپ ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ اعصام الحق، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ کھیل رہے ہیں۔
اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔















