سلمان علی آغا نے ایک سال میں سب سے زیادہ میچز کا ریکارڈ توڑ دیا

سلمان علی آغا نے ایک سال میں 54 میچز کھیل کر راہول ڈریوڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سلمان علی آغا نے 2025 میں 54 انٹرنیشنل میچز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، جو راہول ڈریوڈ نے 1999 میں 53 میچز کھیل کر قائم کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2025 میں اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور سلمان علی آغا ان تمام میچز میں شامل رہے۔ انہوں نے یہ اعزاز سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔

پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف بھی سن 2000 میں 53 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں