آئی ایم ایف کی شرط پوری، 12,861 ریٹیلرز پوائنٹ آف سیل سے منسلک

پاکستان نے 12,861 بڑے ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کی شرط پوری، 12,861 ریٹیلرز پوائنٹ آف سیل سے منسلک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے 12,861 بڑے ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک کر دیا ہے، جن میں شاپنگ سینٹرز، ٹیکسٹائل، چمڑے کے کاروبار اور ریسٹورنٹس شامل ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق، بڑے ریٹیلرز کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ کاروبار کو دستاویزی شکل دی جاسکے۔ اس عمل کے تحت اب تک 12,861 ریٹیلرز کی برانچوں کی مجموعی تعداد 35,761 ہے، جبکہ آئندہ دو سال میں 40,000 ریٹیلرز کی رجسٹریشن کا منصوبہ ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور ریونیو بڑھانا ہے۔ خلاف ورزی پر 5 سے 30 لاکھ روپے جرمانہ یا کاروبار کی بندش کی سزا دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں