آراے بازار پولیس نے لفٹ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار کرلیا

آراے بازار پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم سے زیورات، نقدی اور اسلحہ برآمد۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آراے بازار پولیس نے لفٹ کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا گرفتار کرلیا

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے ملزم سے 25 لاکھ روپے مالیت کے 5 تولہ طلائی زیورات، 4 لاکھ 61 ہزار 330 روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم کا زیر استعمال کار بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔

زیر حراست شخص نے حالیہ دنوں میں ایک خاتون سے زیورات اور نقدی چھینی تھی جبکہ دوسری واردات میں بھی شہری سے نقدی چھینی تھی۔ آراے بازار پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں