ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے عدلیہ کی آزادی اور شہری حقوق کے خطرے میں ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہیں۔
کمیشن کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کو کمزور کرتی ہے اور حکومتی اختیار میں اضافہ کرتی ہے، جس سے اختیارات کا توازن متاثر ہوتا ہے۔
ایچ آر سی پی نے عوامی عہدوں پر فائز افراد کو تاحیات استثنیٰ دینے کی مخالفت کی ہے اور جمہوری عمل کے لیے مضبوط اور منتخب مقامی حکومتوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کمیشن نے جبری گمشدگیوں، غیر قانونی حراستی مراکز اور شیڈول 4 کے غلط استعمال کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔















