ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کو جوہری پلانٹس پر حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے ان کو عالمی امن کے خلاف قرار دیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر نطنز اور بوشہر کے جوہری پلانٹس پر حملوں کی اطلاع دی ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے تابکاری کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جو انسانی آبادی اور ماحول کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ عالمی امن کے لیے جارحیت ہیں۔











