خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت 5.5 ریکارڈ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں زیر زمین تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، چترال، سوات، لوئر دیر، ملاکنڈ، خیبر اور چارسدہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ بونیر، بٹگرام، اپردیر، ہری پور اور غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے اکثر محسوس کیے جاتے ہیں، کیونکہ یہ علاقہ زلزلوں کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں