امریکا نے بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قلت کے باعث روسی تیل کی خریداری پر پابندیاں ایک ماہ کیلئے معطل کر دی ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے روسی تیل کی خریداری پر عائد پابندیاں ایک ماہ کے لیے معطل کر دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ 16 مئی تک روس سے تیل خریدنے کی اجازت ہوگی۔ یہ اقدام بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قلت دور کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
تیل کی قلت کے باعث امریکا نے دوبارہ پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں استحکام ضروری ہے۔
اس فیصلے کا اثر عالمی تیل کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام تیل کی سپلائی کو متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا نے پہلے بھی روسی تیل پر پابندیاں ہٹائی تھیں جو 11 اپریل کو دوبارہ نافذ کی گئی تھیں۔











