مجتبیٰ خامنہ ای کا پاکستان سے محبت کا اظہار، ہمسایہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پاکستان کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو عظیم ملک سمجھتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سپریم لیڈر کا پاکستان کے لیے محبت کا اظہار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے پاکستان کے ساتھ اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ان کی محبت ڈھکی چھپی نہیں، اور وہ بھی پاکستان کے لیے وہی جذبات رکھتے ہیں جو ان کے شہید لیڈر رکھتے تھے۔

نو روز کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیا سال مضبوط معیشت کا سال ہوگا اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر ان کا پختہ یقین ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور ان کے شہید لیڈر پاکستان سے بہت محبت کرتے تھے، جس کی مثال جمعہ کے خطبے میں پاکستان کے لیے دعا ہے جب ملک کو تباہ کن سیلاب کا سامنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی افواج نے ترکیہ اور عمان میں کوئی حملہ نہیں کیا اور اسرائیل پڑوسیوں میں دراڑ پیدا کرنے کے لیے فالس فلیگ کا حربہ استعمال کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں