لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا دوسرا دن مکمل ہوا، جہاں وفاقی و صوبائی وزراء اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا دوسرا دن لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے مکمل ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی وزراء سمیت ماہرین نے شرکت کی۔
31 ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کے دوسرے دن ٹیکسٹائل 4.0، اسمارٹ فیکٹریز اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز رہی۔
نمائش میں دو ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57,000 سے زائد تجارتی زائرین شریک ہوئے۔ چین، ترکی، یورپ اور آسیان ممالک کی بھی شرکت رہی۔
ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام جاری ہے، جہاں اے آئی مشینری، اسمارٹ بُنائی کی مشینیں اور روبوٹکس پروڈکشن کے لائیو ڈیموز پیش کیے گئے۔
منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکسٹائل ایشیا محمد عزیر نظام نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کی ٹیکسٹائل 4.0 کی کامیاب لیڈرشپ کی عکاس ہے، جبکہ شرکا نے ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔














