تلسی گبارڈ کے مطابق پاکستان کے میزائل امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو امریکی سکیورٹی کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ممکنہ طور پر ایسے میزائل موجود ہیں جو امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران گبارڈ نے اشارہ دیا کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں جو امریکا کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت روس، چین، شمالی کوریا اور ایران جدید میزائلوں پر تحقیق کر رہے ہیں جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا کی سکیورٹی کے لیے چیلنجز پیدا کر سکتے ہیں۔
تلسی گبارڈ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت امریکا کے سکیورٹی چیلنجز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔











