ضمنی انتخاب میں نمبر گیم تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد اور کم ٹرن آؤٹ پر گفتگو کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ضمنی انتخابات پرامن رہے۔ انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے اور اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں نمبر گیم کی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی۔

سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی گئی۔ ڈی آراوز کی رپورٹس اور کچھ شکایات کا خود نوٹس لیا گیا، لیکن کوئی غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلال چودھری کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کیا گیا ہے اور سماعت کل ہوگی۔ لوکل گورنمنٹ انتخابات میں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک وزیر اور امیدوار کو نااہل کیا گیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ کمیشن قوانین کی تجاویز وقتاً فوقتاً حکومت کو بھیجتا رہتا ہے، تاہم کمیشن کے پاس ٹربیونل کو ہدایات دینے کا اختیار نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں