پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سنوکر ورلڈ کپ 2025 جیت لیا۔
مسقط: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ بیسٹ آف فائیو فریمز کے اس مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مین اور نیسن وان کو شکست دی۔
پاکستانی اسنوکر پلیئرز نے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کو 1-3 سے ہرایا تھا۔














