رانا ثنا اللہ کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش

رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک انصاف کو سیاسی مذاکرات کی پیشکش کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک انصاف کو سیاسی مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے اور سیاست میں مذاکرات لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص جیل میں بیٹھ کر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش نہیں کر سکتا۔ میں ساڑھے چھ مہینے جیل میں رہا اور مجھے میرے اہل خانہ اور دو وکلا کے سوا کوئی نہیں ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی پولنگ اسٹیشن سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی۔ مخالفین کو پورے حلقے میں شکایت کا موقع نہیں ملا۔ ترقی کا دور مریم نواز کی صورت میں آچکا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس حلقے میں میرٹ کی بنیاد پر سات الیکشن لڑے، جن میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کی۔ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 25 سے 30 فیصد ہوتا ہے اور امید ہے عوام مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں