پنجاب ضمنی انتخابات، لیگی امیدواروں کو برتری حاصل

پنجاب میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو برتری، قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر نتائج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ مجموعی طور پر لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 میں مسلم لیگ (ن) کے دانیال احمد 7632 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور 13 میں مسلم لیگ (ن) کے حافظ میاں محمد نعمان 14653 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 9055 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے میاں سلطان علی رانجھا 25508 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 6080 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 34946 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 24139 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں