جی سیون رہنماؤں نے صدر ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔
اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جلد ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے اور موجودہ حالات میں جنگ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس ایسا کوئی اعلیٰ سرکاری عہدیدار نہیں جو باضابطہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر سکے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہے اور تجارتی جہازوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنی چاہئیں۔ عالمی تجارت کے لیے اس اہم سمندری راستے کو محفوظ بنانا ضروری ہے۔
جی سیون ممالک نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور عالمی تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔














