کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4، کوئی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلومیٹر دور تھا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی، خرم آباد، ملیر اور کورنگی میں جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن حکام نے عوام کو پرسکون رہنے کی تلقین کی ہے۔














