صاحبزادہ فرحان کا ٹی ٹوئنٹی میں 100 چھکے مارنے کا ریکارڈ

صاحبزادہ فرحان نے ایک سال میں 100 چھکے مار کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران 100 چھکے مار کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ہفتے کو راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے، جس کو پاکستان نے 16 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے شامل تھے۔ ان کی اس اننگز کی بدولت پاکستان نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔

یہ کارنامہ انجام دینے کے بعد، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران 100 چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان کا مقابلہ زمبابوے سے ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں