پاک فوج کی کارروائی، کابل و قندھار میں دہشتگردی کا انفراسٹرکچر تباہ

پاک فوج نے افغانستان میں فضائی حملے کرتے ہوئے کابل و قندھار میں دہشتگردی کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک فوج کی کارروائی، کابل و قندھار میں دہشتگردی کا انفراسٹرکچر تباہ

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا جبکہ قندھار میں تراوو دہشتگرد کیمپ کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مزید برآں، پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کا اسلحہ ڈپو اور پوسٹ تباہ ہو گئے، جبکہ خوارج فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قندھار میں ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹ اور لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا گیا اور پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ پر بھی کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی موثر کارروائیاں جاری ہیں اور آپریشن غضب للحق اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں