عراق میں امریکی طیارہ کریش، ایران کا مار گرانے کا دعویٰ

امریکی طیارہ عراق میں گر کر تباہ، ایران نے مار گرانے کا دعویٰ کیا، 6 افراد ہلاک۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عراق میں امریکی طیارہ کریش، ایران نے مار گرانے کا دعویٰ کیا

بغداد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایک امریکی طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہو گیا۔ سینٹکام کے مطابق طیارہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ دوسری جانب ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکی ری فیولنگ طیارہ مار گرایا، جس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایک طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا جبکہ دوسرا گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں