آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پاکستان نے تیل کے حصول کے لئے بحر احمر کا راستہ اپنایا، پی این ایس سی کے جہاز 73 ہزار ٹن خام تیل لے کر پاکستان کے لئے روانہ۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے پاکستان نے تیل کے حصول کے لئے بحر احمر کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ پی این ایس سی کا جہاز لاہور سعودی عرب کی ینبع پورٹ پر 73 ہزار ٹن خام تیل لینے پہنچ گیا ہے جو کل پاکستان روانہ ہو گا۔
پی این ایس سی کا ایک اور جہاز شالیمار فجیرا سے تیل لاد کر کراچی کے لئے روانہ ہو چکا ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایران نے مشروط طور پر آبنائے ہرمز کے استعمال کی پیشکش کی ہے۔















