وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کے باوجود تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے اور مستقبل میں قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے باوجود تیل اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عارضی ہے اور مستقبل میں توانائی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی حکومت کے مطابق یہ آپریشن بالآخر توانائی کی عالمی منڈی کو مستحکم کرے گا اور تیل و گیس کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح سے بھی نیچے آ سکتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک تیل بردار جہاز کو سکیورٹی فراہم کی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اب تک امریکی بحریہ نے کسی ٹینکر کو باقاعدہ اسکورٹ نہیں کیا۔
امریکی کانگریس میں ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات اور اہداف پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ایک خفیہ اجلاس کے بعد متعدد ڈیموکریٹ سینیٹرز نے کہا کہ انہیں جنگ کے اخراجات، مدت اور حتمی حکمت عملی کے بارے میں واضح جواب نہیں ملا۔











