وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھ کر مبارکباد دی اور آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھ کر انہیں مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں ایران امن، استحکام اور خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت میں آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوئے تھے، جس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کیا گیا۔











